5 ستمبر، 2016، 12:09 PM

کینیڈا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 افراد ہلاک

کینیڈا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 افراد ہلاک

کینیڈا میں ہیلی کاپٹر درختوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں ہیلی کاپٹر درختوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ کینیڈین صوبے نیو برنزویک کے شہر کیمپ بلٹن میں پیش آیا جہاں ایک ہیلی کاپٹر دوران پرواز درختوں سے ٹکراگیا۔درختوں سے ٹکراتے ہی ہیلی کاپٹر بے قابو ہوگیا اور زمین پر جاگرا۔ اس حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔

News ID 1866696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha